65

وزیراعظم 23 اکتوبر کو دوبارہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ایک بار پھرسعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس دوم میں شرکت کریں گے، ان کے مطابق عمران خان کو دورے کی دعوت خاص طور پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فیوچر انویسٹمینٹ انیشی ایٹو کانفرنس دوم میں وزیراعظم عمران خان عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے، گزشتہ سال اس سلسلے کی پہلی کانفرنس میں 90 ممالک سے 3800 افراد نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا مقصد آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام سے بچنے کے لیے مالی امداد کا حصول یا پھرعالمی مالیاتی ادارے سے بیل آؤٹ پیکچ پر مذاکرات کے موقع پر پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں لانا ہو سکتا ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں