366

ن لیگ کے 15 اراکین اسمبلی نے بغاوت کر دی

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں 15 ن لیگی کارکنوں نے پارٹی ڈسپلن سے ہٹ کر مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الٰہی کو ووٹ دے دیا جس کی وجہ سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے ان باغی اراکین کو تلاش کر کے ان کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی صدارت میں پارٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں ان اراکین کی تلاش اور ان کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: پرویزالٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
یاد رہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں ن لیگ کو اپنی نشستوں سے 15 ووٹ کم اور پرویز الٰہی کو 15 ووٹ زیادہ پڑے ہیں جس کی بنیاد پر ان شکوک کا اظہار کیا گیا کہ ن لیگ میں شائد کوئی فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے.

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں