61

ن لیگ پر نا اہلی کی تلوار پھر چل گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ن لیگ پر نا اہلی کی تلوار چلاتے ہوئے ن لیگ کے مزید دو ارکان پارلیمان کو دہری شہریت رکھنے پر نا اہل قرار دے دیا ہے.
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم 7 رکنی بینچ نے ن لیگ کے سینٹرز ہارون اختر او سعدیہ عباسی کو انکی نشستوں سے نا اہل قرار دے دیا ہے.
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خالی نشستوں پر الیکشن کرانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر چاہیں تو دہری شہریت چھوڑ کر دوبارہ سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، عدالت کے سامنے کئی ارکان نے دہری شہریت کا حصول تسلیم کیا ہے جب کہ شہریت تسلیم کرنے کے بعد متعلقہ ممالک سے تصدیق کی ضرورت نہیں۔

عدالت نے سینیٹر نزہت صادق کے شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانے کا بھی حکم دیا، اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے دستاویزات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی لہذا تصدیقی رپورٹ آنے پر مزید سماعت ہوگی۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں