نندی پور، بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف، فرد جرم عائد، اردو نیوز، 72

نندی پور کرپشن ریفرینس: دو بڑوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور رہنما تحریک انصاف بابر اعوان پر 24 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے حوالے سے دائر ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :

احتساب عدالت نےتمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے اور ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب کے راولپنڈی آفس نے نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر پر بابر اعوان اور راجہ پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا،

ریفرنس کے مطابق ان تمام ملزمان کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں ملکی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں