76

’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی.

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ پوسٹر پر تصویر شائع ہونے کا ان کا دیرینہ خواب اب پورا ہوا ہے.

یاد رہےعامر خان اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں سکرین شئیر کریں گے. عامر خان سمیت ان کے تمام فلمی مداح بے حد پرجوش ہیں۔

عامر خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی اس فلم کا ایک پوسٹرپوسٹ کیا ہے. اس میں عامر خان کا ‘فرنگی’ کا روپ بھی نظر آ رہا ہے۔ عامر خان نے اس پوسٹ میں لکھا کہ ’پوسٹر میں اپنے آپ کو امیتابھ بچن کے ساتھ دیکھ کر ایسا لگا جیسے کوئی خواب پورا ہوگیا ہو، مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔’

فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ رواں برس کی سب سے بڑی بالی وڈ فلم تصور کی جا رہی ہے. فلم کی کاسٹ میں عامر خان ،امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی شامل ہیں۔

یہ فلم دیوالی کے موقع پر 8 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں