59

’مجھے انوشکا پر فخر ہے، ویرات کوہلی

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی دل کھول کر تعریف کی ہے. انہوں نے تعریفوں کے پُل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر باندھے.

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں “سوئی دھاگا”کی اسپیشل اسکرین منعقد کی گئی.اس فلم میں اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما مین کاسٹ میں شامل ہیں. اس ایونٹ میں انوشکا شرما، ویرات کوہلی اور کرکٹر ظہیر خان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

فلم دیکھنے کے بعد کوہلی نے ٹوئٹر پر اپنی لائف پارٹنر کی تعریف کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی. ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے سوئی دھاگا دوسری بار دیکھی تو یہ مجھے پہلی بار سے بھی زیادہ اچھی لگی ہے. اگرچہ فلم کی پوری کاسٹ نے بہت عمدہ پرفارمنس دی ہے۔‘‘

دوسری ٹوئٹ میں ویرات کوہلی نے زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہ کہ ’’فلم میں ورون دھون کی پرفارمنس بھی بہت اچھی تھی مگرانوشکا شرما کے کردارممتا نے میرا تو دل ہی جیت لیا. انوشکا کی شاندار اور جاندار اداکاری آپ کو انوشکا سے محبت کرنے پر مجبور کردے گی. فلم دیکھنے کے بعد میں اپنی محبت پر حد فخر محسوس کررہا ہوں. دوستو، فلم مس مت کرنا‘‘

فلم’’سوئی دھاگا‘‘ آج بھارت کے سینماؤں میں ریلیز ہوگئی ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں