71

قندیل بلوچ کے قاتلوں کو معافی مل گئی.

ملتان: معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قاتلوں کو معافی مل گئی. معاف کرنے والے خود قندیل کے والدین ہیں. قندیل کے والدین نے اپنی سگی بیٹی کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے.

واضح رہے قندیل کو اس کے اپنے ہی سگے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا.

میڈیا کے مطابق متنازع ویڈیوز کے ذریعے، سوشل میڈیا ویب سائٹ یو ٹیوب پر شہرت کا حصول کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اور مقتولہ کے سگے بھائی وسیم کو قندیل کے والدین نے معاف کردیا ہے. اس سلسلے میں قندیل کے والدین نے اپنا بیانِ حلفی بھی عدالت میں جمع کروادیا ہے۔

واضح رہے، قندیل بلوچ کو 16 جولائی 2016 کی صبح مظفر گڑھ میں قتل کر دیا گیا تھا. قندیل اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ قندیل کے قتل کا مقدمہ قندیل کے والد عظیم کی مدعیت میں تھانہ مظفر آباد میں درج کروایا گیا تھا۔

دورانِ تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ قتل قندیل کے اپنے ہی بھائی وسیم نے کیا تھا. وسیم نے اپنے کزن حق نواز کی مدد سے قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا.

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں