319

عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد: عید الاضحیٰ پروفاقی حکومت نے 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ 10 ذی الحج بروز بدھ 22 اگست کو منائی جائے گی جس پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زوالحجہ کا چاند نظرآگیا، عید الضحیٰ 22 اگست کو ہوگی

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحٰی پر21 اگست سے 23 اگست تک عام تعطیلات ہوں گی اور تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ عید الاضحیٰ پر چھٹیاں اگلے ہفتے منگل، بدھ اور جمعرات کے روز ہوں گی، اس طرح عید کے تیسرے روز سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں