71

عباس کی تباہ کن بولنگ، پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ اور سیریز جیت لی

ابو ظہبی. محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے باعث پاکستان نے آسٹریلیا کو 384 رنز سے ہرا کر 2 میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی ہے.

پاکستان کی جانب سے دئے گئے 538 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 164 رنز بنا سکی. عثمان خواجہ چوٹ لگنے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے نہیں آسکے.

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں. انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں تھی. میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا.
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 اور میر حمزہ نے 1 وکٹ حاصل کی. یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا تھا. پاکستان نے یہ سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی ہے

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں