66

شیخ رشید کے خلاف احتجاج کیوں کیا؟ ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف احتجاج کرنے پر ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے جب کہ ایک ملازم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پبلک سیکرٹریٹ اور رہائش گاہ لال حویلی کے سامنے ریلوے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا۔

جن ریلوے ملازمین نے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور ساتھیوں کو متحرک کیا ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے نقص امن کے خدشے کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ریلوے ملازم یاسر وجاہت کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں