66

شہباز شریف گرفتار، دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کر لیا. آج لاہور کی احتساب عدالت میں انہیں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا.

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں من پسند کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا.ّ

عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی. کارکنان شہباز شریف کو لانے والی گاڑی کی چھت پر چڑھ گئے اور پولیس کے ساتھ گتھم گتھا ہوئے.

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری کو حیران کن اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر رہی ہے. حکومت آج جو سلوک اپوزیشن سے کر رہی ہے کل اسے بھی اس سے گزرنا ہوگا.

اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بھی اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سپیکر سے فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

واضح رہے کی گذشتہ روز نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کیس میں تفتیش کے لئے طلب کیا تھا.

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں