48

شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے رہا

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں جاری ہے۔

آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو نیب کی ٹیم نے لاہور سے قومی اسمبلی پہنچادیا جہاں وہ بطور اپوزیشن لیڈر اجلاس میں شریک ہیں۔ ن لیگ کے ارکان پارلیمان شہباز شریف سے ملاقات کے لیے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچے تاہم سیکیورٹی نے انہیں اندر جانے سے روک دیا تاہم ملاقات کی اجازت ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ اور مسلم لیگ کے رہنما اور سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن کے مطالبے پر آج قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اراکین نے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں