سی این جی، قیمتیں، اضافہ، اردو نیوز، کاروبار، بزنس نیوز، 87

سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا اعلان

حیدر آباد: سندھ سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی صورت میں سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کیلیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی اور چیئرمین ممتاز جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے سے سی این جی100 روپے فی کلو ہو جائے گی۔ وزیر اعظم گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کریں۔

سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداران نے متنبہ کیا کہ جس دن گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اسی روز سندھ بھر کے تمام 600 سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک بند کردیے جائیں جو نوٹیفکیشن واپس ہونے تک بند رہیں گے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں