سوئی دھاگہ، انٹر نیٹ، لیک، شوبز کی خبریں، 42

’’سوئی دھاگا‘‘ انٹر نیٹ پر لیک ہو گئی

ممبئی: انوشکا شرما اورورون دھون کی فلم’’سوئی دھاگا‘‘ انٹر نیٹ پر لیک کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے اور مقبولیت حاصل کرنے والی بالی وڈ فلم’’سوئی دھاگا‘‘آن لائن لیک ہو گئی اور مختلف ویب سائیٹس سے پوری فلم بآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ ویب سائیٹس پر فلم کا پرنٹ ٹھیک نہیں ہے تاہم کچھ ویب سائیٹس پر فلم ایچ ڈی کوالٹی میں موجود ہے اور باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’مجھے انوشکا پر فخر ہے، ویرات کوہلی

بھارتی فلم ’’سوئی دھاگا‘‘ریلیز کے بعد باکس آفس پر تین روز میں 36 کروڑ 60 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے تاہم اب آن لائن لیک ہونے کے باعث فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ورون دھون نےفلم’’سوئی دھاگا‘‘میں مرکزی کرداراداکیے ہیں۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں