39

سلمان خان کے بعد ان کے بہنوئی بھی ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما اپنی فلم ’لویاتری‘ کے نام پر اعتراض کرنے والے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے۔ یاد رہے کہ یہ ایوش شرما کی پہلی بالی وڈ فلم ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق ایوش شرما کا ’لویاتری‘ کے نام پر اعتراض کے خلاف کہا کہ فلم کی شروعات سے ہی ہمارا نقطعہ نظر بالکل صاف تھا. ہم ایک ایسی فلم بنانا چاہتے تھے جو ہمیں بہت سے لوگوں سے ملا سکے لیکن اس کے باوجود ایسی باتیں اور اعتراضات سامنے آئے جو کہ غیر ضروری تھے.

ایوش شرما کا مذید کہنا تھا کہ میرے لیے اعتراضات کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ فلم کو دیکھے بغیر اسے متنازع بنایا جائے. جب ہ فلم میں ایسا کچھ ہے بھی نہیںجس سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے اور نہ فلم میں کوئی قابل اعتراض بات شامل ہے. فلم میں تو ثقافت کی بات کی گئی ہے۔

ایوش شرما کا کہنا تھا کہ میں کوئی بھی کامیابی تنازع کے ساتھ حاصل نہیں کرنا چاہتا. میں تنازعات بڑھانا اور تناؤ میں اضافہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا. اور نہ ہی میں شہرت کا بھوکا ہوں. میرے لیے یہی شہرت ہی بہت ہے جو مجھے فلم کے دوران ملی۔

ایوش شرما نے کہا کہ اگر کسی کو پھر بھی کوئی مسئلہ ہے تو ہم نام تبدیل کر دیتے ہیں۔
دبنگ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویاتری‘ اُن کے بہنوئی ایوش شرما اور ورینہ خان کی پہلی فلم ہے. یہ فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں