63

سائبر کرائم: ہیکرز نے فیس بک پر 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا

نیو یارک: ہیکرز کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائیٹ فیس بک پر حملہ کر دیا گیا. فیس بک صارفین کے پانچ کروڑ اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا ہے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ فیس بک کے ‘ویوایز’ نامی فیچرکو ہیکنگ کے لیے استعمال کیا. اس فیچر کو ہیک کر کے ہیکرز 5 کروڑصارفین کے اکاؤنٹس تک جا پہنچے. ہیکرز نے ان صارفین کے لاگ ان کیزچوری کیں اور ان کیز کے ذریعے دوسروں کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی.

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا اس سائبرحملے سے متعلق کہنا تھا کہ تاحال ہم اس بارے میں لاعلم ہیں کہ کسی کے اکاؤنٹ کا کوئی غلط استعمال کیا گیا یا نہیں. تاہم ہمیں اس مسئلے کا کچھ روزقبل علم ہوا. البتہ اس مسئلے کوحل کرلیا گیا ہے۔ احتیاطی طورپر9 کروڑفیس بک صارفین کے لاگ ان کیز کو ری سیٹ کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں فیس بک اپریل میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنی جب کیمبرج انالیٹیکا نامی فرم نے اس بات کا انکشاف کیا کہ لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے. اپریل میں ہی زکربرگ کمپنی کی پرائیوسی پالیسیوں کے بارے میں منعقدہ سماعت کے دوران کانگریس کے سامنے پیشی ہوئی تھی.

واضح رہےفیس بک کا ’ویو ایز‘ ایک ایسا پرائیویسی فیچر ہے جس کے ذریعے لوگ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کی ذاتی پروفائل دیگر صارفین کے سامنے کیسی نظر آتی ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں