73

“دُبلا ہونا صحت کی نشانی نہیں” کرینہ کپورخان کا موٹی خواتین کے نام اہم پیغام

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپورخان کا موٹاپے کی شکار عورتوں کے لیے اہم پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ُدبلا ہونا صحت مندی کی نشانی نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، حال ہی میں کرینہ نے ایک بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیا. اس انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بڑھتے ہوئے وزن اور عورتوں میں دبلا ہونے کے کریز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزن کم کرنا آپ کے کام کی ضرورت ہے جیسے کہ اداکارائیں اپنے کام کے لیے وزن کم کرتی ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہے۔

کرینہ کپور نے یہ بھی کہا کہ کم وزن کا ہونا یا دبلا پن اس بات کی نشانی نہیں کہ آپ صحت مند ہیں بلکہ اگر آپ بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ بھی آرام دہ محسوس کرتی ہیں تو آپ صحت مند ہیں۔

یاد رہے 2009 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ٹشن‘‘کے لیے کرینہ کپور نے اپنے وزن میں حد درجہ کمی کی تھی. اسے دیکھ کر بہت سی عورتوں میں وزن کم کرنے کا شوق پیدا ہوا تھا. اس فلم کے بارے میں کرینہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے وہ فلم کی اس وقت میری عمر27 سال تھی. مجھے فلم کی وجہ سے اپنے وزن میں کمی کرنا پڑی تھی. مگرتب اور آج میں بہت فرق ہے. اب میں پہلے سے زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں اور اپنے قدرتی وزن سے بہت مطمئن ہوں۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں