2,047

دو “بڑے” مقابلے کے لئے تیار

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کل دن 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تاہم عمران خان اور شہطاز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے ہیں.

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں انکے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔

قائد ایوان یا وزیراعظم کا انتخاب قومی اسمبلی کے 17 اگست کو ہونے والے اجلاس کے دوران عمل میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اسد قیصر سپیکر اور قاسم سوری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب

توقع کی جا رہی ہے کہ 18 اگست کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے بھی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔

ان کے کاغذات نامذدگی خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکڑ درشن نے جمع کروائے۔

واضح رہے کہ 342 رکنی ایوان میں وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 172 ووٹ حاصل کرنا لازمی ہیں،

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں