35

دبئی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے 3 وکٹ پر 255 رنز

دبئی: آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے. پہلے دن کی خاص بات محمد حفیظ کی شاندار سینچری تھی. انہوں نے 126 رنز سکور کئے.

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. پاکستانی اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 205 رنز کی شراکت قائم کی. امام الحق آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے، انہوں نے 76 رنز بنائے. محمد حفیظ نے 126 جبکہ اظہر علی نے 18 رنز بنائے.

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن، پیٹر سڈل اور ہالینڈ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا.

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں