78

خالص شہد کی پہچان

شہد کے بارے میں‌ایک مشہورِزمانہ مقولہ ہے کہ “شہد دوا بھی اور شفا بھی”

شہد میں اللہ تعا لیٰ نے ہر مرض کی شفا رکھی ہے. احادیث میں شہد کو موت کے علاوہ ہر مرض سے شفا قرار دیا گیا ہے. مگر آج کل ہر چیز میں‌ملاوٹ کی وباء کچھ زیادہ ہی پھیلتی جا رہی ہے. فی زمانہ نا عا قبت اندیش لوگوں‌نے شہد جیسی پاک اور خالص چیز کو بھی نہیں بخشا. یہ ناقص و نا خالص شہد شفا کی بجائے کئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے.

اس لیے شہد کے معیار کو پرکھنے کے لیے اور اس کی اصل پہچان کے لیے کئی طریقے پائے جاتے ہیں. ان طریقوں کی مدد سے ہم خالص شہد کی پہچان کر سکتے ہیں. ذیل میں خالص شہد کی پہچان کے لیے چند طریقے درج کیے گئے ہیں.

1. شہد کے چند قطرے پانی کے گلاس میں‌ٹپکائیں اگر وہ قطرے اسی حلالت میں‌گلاس کے پیندےمیں پڑے رہیں تو شہد خالص ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ شہد آسانی سے پانی میں حل نہیں ہوتا. جبکہ شیرا یا شربت کے قطرے پیندے تک پہنچنے سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے ہیں.

2. نمک کی ڈلی کو شہد پر رگڑیں پھر شہد چکھیں، اگر شہد کا ذائقہ نمکین محسوس نہ ہو تو شہد خالص ہے.

3. ایک کاغذ یا کپڑے پر شہد کا قطرہ ڈال کر اسے ترچھا کریں. اگر شہد کا قطرہ کاغذ یا کپڑے پر لگے بغیر پھسل جائے تو شہد خالص ہے.

4. شہد کو روٹی پر لگائیں اور پھر بھوکے کتے کے آگے ڈال دیں. اگر شہد خالص ہو گا تو کتا نہیں کھائے گا. کیونکہ کتا شہد نہیں کھاتا.

مندرجہ بالا طریقوں‌کی مدد سے آپ خالص شہد کی پہچان آسانی سے کر سکتے ہیں. یہ طریقے نا صرف سہل و سادہ ہیں بلکہ آزمودہ بھی ہیں.

فیس بک کے تبصرے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں