43

جمال خشوگی ایک لڑائی کے دوران مارے گئے: سعودی عرب

ریاض / استنبول: سعودی عرب کے حکام نے گمشدہ سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی تصدیق کردی۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے گمشدہ صحافی جمال خشوگی کی موت کی تصدیق کردی، جمالی خشوگی کی موت استنبول کے سعودی قونصل خانے کے اندر ہوئی جب کہ جمال خشوگی قونصل خانے میں موجود افراد سے لڑائی کے دوران مارے گئے۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی مملکت کو صحافی جمال خشوگی کی موت پر بے حد افسوس ہے تاہم اس سلسلے میں 18 سعودی شہری گرفتار کرلیے گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے جب کہ 2 سعودی مشیروں سمیت 5 اعلیٰ عہدے داروں کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے شاہی فرمان جاری ہوا ہے جس کے مطابق سعودی جنرل انٹیلی جنس کے نائب صدر احمد العسیری کو برطرف کیا گیا ہے جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے سینئر مشیر بھی تھے، اس کے علاوہ انٹیلی جنس شعبہ سیکیورٹی کے سربراہ جنرل رشاد بن حامد، انٹیلی جنس کے نائب سربراہ یومن ریسورسز جنرل عبداللہ، نائب سربراہ برائے خفیہ معلومات جنرل محمد بن صالح اور سعودی شاہی عدالت کا مشیر سعود قحطانی کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں