73

”اپنے شوہر کو کیسے قتل کیا جا ئے“ مضمون کی لکھاری پر شوہرکے قتل کا الزام

68 سالہ نینسی کرامپٹن بروفی گو کہ ایک رومینٹک ناولسٹ ہیں۔ انہیں 6 ستمبر کو اپنے ہی شوہر کوموت کی نیند سلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اگرچہ قتل کا یہ مقدمہ دوسرے مقدموں سے مختلف نہیں لیکن اس میں خاص بات یہ ہے کہ نینسی نے ”اپنے شوہر کو کیسے قتل کریں“(How to Murder Your Husband) کے عنوان سے ایک مضمون لکھا تھا ۔ ان کا یہی مضمون نینسی کے خلاف ایک ٹھوس ثبوت ثابت ہوا ہے۔

یہ مضمون 2011 میں See Jane Publish نامی ویب سائٹ پر شائع ہوا تھا۔بعدازاں اسے ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم اس کا آرکائیوڈ ورژن ابھی بھی موجود ہے۔

700 الفاظ کے اس مضمون میں نینسی نے قتل کی ممکنہ وجوہات بیان کی. نینسی کے مضمون کے مطابق زنا، گھریلو جھگڑے اور لالچ قتل کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

نینسی نے لکھا ہے کہ رومانوی سسپنس کی رائیٹر ہونے کی وجہ سے میں نے بہت سا وقت قتل، اس کے نتائج اور بعد میں پولیس کی کاروائی کے بارے میں سوچا ہے۔

نینسی نے کہا کہ اگر قتل ہی مجھے آزاد کر سکے تو میں حتمی طور پر جیل میں وقت گزارنا پسند نہیں کروں گی۔ نینسی نے اعتراف کیا کہ لوگوں کو حقیقت میں قتل کرنے کی بجائے ان کی موت کی دعا کرنا زیادہ سہل کام ہے۔ نینسی کے مطابق میں اپنی دیواروں پر خون اور دماغ کے بچے کھچے حصوں کے بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہوں گی۔ در حقیقت میں جھوٹ کو یاد رکھنے کے معاملے میں اناڑی ہوں۔ نینسی کا مذید کہنا تھا کہ قتل کے بارے میں، میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ ہر کوئی قتل تب کرتا ہے جب وہ مجبور ہو جاتا ہے.

علاوہ ازیں اس مضمون کے علاوہ بھی نینسی نے بہت سے ناول لکھے. جو کہ نینسی نے خود شائع کیے۔

واضح رہے، نینسی کے شوہر کو2 جون کو اوریگون کولینیری انسٹی ٹیوٹ میں قتل کیا گیا. ڈینئل بروفی کی عمر 63 سال تھی. اور ڈینئل وہاں چیف انسپکڑ کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔

نینسی اور ان کے شوہر کی ازدواجی زندگی 27 سالوں پر مشتمل تھی۔ وہ پورٹ لینڈ کے مضافات میں رہتے تھے. وہ ایک انتہائی پرتعیش گھر میں مکین تھے۔

نینسی کو حکام نے 3 ماہ کی تفتیش کے بعد با لآخر 6 ستمبر کو گرفتار کر لیا۔

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں