57

انجیر کھائیے-صحت پائیے

انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے. یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لیے بیش بہا نعمت ہے. ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے.

انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں‌انجیر کے چار سے پانچ دانے کھائیں جو جسم کو درکار کیلوریز کے لیے کافی ہیں.

انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء، شکر، کیلشئیم اور فاسفورس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں. دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں. ان اجزاء کے پیشِ نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے.

انجیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتی ہے.

انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں. لِہٰذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں. انجیر کا ضرور استعمال کریں. کیونکہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں.

خون کے دباؤ کا شکار افراد (بلڈ پریشر کے مریض) کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح منا سب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس تناسب کو بھی بہال کرنے میں‌نہایت مفید ثابت ہوا ہے.

انجیر میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں. اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں.

فیس بک کے تبصرے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں