35

امریکا اور چین کے مابین معاشی میدان میں ٹاکرا

واشنگٹن: امریکا اور چین کی جانب سے ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیے گئے ہیں. جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ شرح ٹیکس ہے.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے چین کی 2 سو بلین ڈالر کی درآمدی اشیاء پر 10 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ ان مصنوعات میں اشیائے خوردونوش، بیس بال کے دستانے، نیٹ ورک راؤٹرز اور صنعتی پارٹس شامل ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، چین نے بھی کچھ گھنٹوں کے اندر ہی 60 بلین ڈالر کی امریکی درآمدی اشیاء پر 5 سے 10 فیصد تک ٹیکس عائد کردیا ہے۔ چین کی جانب سے جن اشیاء پر ٹیکس لگایا گیا ہے ان میں گوشت، کیمیکلز،گارمنٹس، آٹو موبائل سپئیر پارٹس شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنے دورِ صدارت کی شروعات میں ہی امریکی تجارتی پالیسی کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے معاشی جنگ کو پسندیدہ امر قرار دیا گیا تھا۔ امریکا کی جانب سے چین کی کئی اشیاء پر ٹیکس لگایا گیا تھا جس کےنتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تناؤ کی شروعات ہو گئی تھی.

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں