63

اخروٹ کھائیں، کینسر دُور بھگائیں!

کیلی فورنیا: ایک طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر مرد حضرات اخروٹ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو مثانے کے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے.

یہ بات، امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے دوران سامنے آئی ہے. اس تحقیق کے مطابق اخروٹ کے روزانہ استعمال سے مردوں میں مثانہ و غدود کے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے.

اخروٹ نہ صرف غذائیت سے بھرپورغذا ہے بلکہ اس میں انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اجزاء بھی پائے جاتے ہیں. یہ اجزاء بریسٹ کینسر اور دل کی دیگر بیماریوں کوبھی کنٹرول رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی کے سائنسدانون کا کہنا ہے کہ اخروٹ کا استعمال انسانی جسم میں موجود غدود کو سرطان جیسی جان لیوا بیماری سے بچانے میں انتہائی سودمند ثابت ہوتے ہیں. اس کی وجہ اس میں موجود اجزاء ہیں جوغدود کے کینسر کی نشونما کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہے۔

یاد رہے کہ یورپ اورامریکا میں غدود کا کینسر، جلد کے کینسر کے بعد مردوں میں پائی جانے والی سب سے عام بیماری ہے. تاہم اس کا ممکنہ حد تک کامیاب علاج ممکن ہے.

امریکا میں تقریبا 20 لاکھ کے قریب افراد اس بیماری سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں. علاوہ ازیں برطانیہ میں ہر سال تقریبا 35 ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں. جن میں‌سے 10 ہزار کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.

فیس بک کے تبصرے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں