پاکستان، آسٹریلیا، ابوظہبی ٹیسٹ، تیسرا دن، کھیل، کرکٹ، اردو خبریں، 75

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے کینگروز کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 کے مجموعی سکور پر ڈکلئر کر دی اور یوں پہلی اننگز کے 137 رنز کے ساتھ پاکستان نے آسٹریلا کو 538 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا.

پاکستان کی دوسری اننگز میں فخر زمان، اظہر علی، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد نے نصف سینچریاں سکور کیں. فخر زمان 66، اظہر علی 64 اور کپتان سرفراز احمد نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی.

بابر اعظم صرف ایک رنز کی کمی سے اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری بنانے میں ناکام ہو گئے اور 99 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے. دوسری جانب اظہر علی بھی مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہوئے. انہوں نے شارٹ کھیل کر سمجھا کہ گیند باؤنڈری لائن پار کر گئی تاہم گیند باؤنڈری لائن کے قریب جا کر رک گئی. جب فیلڈر نے وکٹ کیپر کی طرف تھرو کیا تو اظہر علی پچ کے درمیان میں اسد شفیق کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے.
وکٹ کیپر نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیلز اڑا دیں اور یوں اظہر علی مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے.

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے 4 وکٹیں حاصل کیں. جواب میں آسٹریلا نے تیسے دن کے اختتام پر 1 وکٹ کے نقصان پر 47 سکور بنا لئے تھے. آؤٹ ہونے والے مچل مارش ڈیبیو کرنے والے میر حمزہ کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنے.

آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے 491 رنز کی ضرورت ہے اور اسکی 9 وکٹیں باقی ہیں. یاد رہے کے ٹیسٹ میچ کے ابھی دو دن باقی ہیں .

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں