109

ابوظہبی ٹیسٹ: دوسرا دن پاکستان کے نام

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں بالرز کا راج جاری ہے. میچ کے دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستانی بالرز نے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے.

میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی.پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلال آصف نے 3 اور یاسر شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی.

جواب میں پاکستان نے بہتر بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لئے اور یوں پاکستان کو دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 281 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں.

کھیل ختم ہونے کے وقت اظہر علی 54 اور حارث سہیک 17 رنز پر کھیل رہے تھے. آج کے کھیل کی خاص بات فخر زمان کی نصف سینچری تھی. انہوں نے میچ کی دوسری اننگز میں 66 رنز بنائے اور ڈیبیو پر دونوں اننگز میں نصف سینچری کر کے اپنا نام ریکارڈ بک میں لکھوا لیا.

یاد رہے کے میچ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 282 رنز بنائے تھے یوں 145 رنز پر آؤٹ ہونے سے آسٹریلیا کو 137 رنز کے خسارے کا سامنا ہے.
پاکستان کی جانب سے میچ کی پہلی اننگز میں فخر زمان اور کپتان سرفراز نے 94،94 کی اننگز کھیلی تھی.

فیس بک کے تبصرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں